ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے سربراہ حسن فیروز آبادی نے کہا ہے کہ اردن کا صیہونی حکومت کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دینا فلسطینیوں کے ساتھ کھلی خیانت اور غداری ہے۔جنرل حسن فیروز آبادی نے کہا کہ اردن نے یہ اقدام کر کے فلسطین کے ساتھ اپنی خیانت اور غداری کو مکمل کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں اور باغیوں کے ساتھ اردن کے تعاون نے مسلمانوں کے نزدیک اس ملک کی ساکھ کو سخت نقصان پہنچایا ہے۔واضح رہے کہ ایسی خبریں منظرعام پر آئي ہیں کہ اردن کے بادشاہ عبداللہ دوئم نے اسرئیلی فوج کے طیاروں کو اردن کی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ کہا جاتا ہے کہ صیہونی حکومت اردن کی فضائی حدود کو شام پر حملے کے لیے استعمال کرنا چاہتی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
23 اپریل 2013 - 19:30
News ID: 412599
اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے سربراہ حسن فیروز آبادی نے کہا ہے کہ اردن کا صیہونی حکومت کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دینا فلسطینیوں کے ساتھ کھلی خیانت اور غداری ہے۔